مشکلات سے پاک پیکیجنگ کی فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ استعمال کیے جانے والے خام مال طے شدہ معیار کے مطابق ہوں۔ ہمارے پاس مطلوبہ پیکیجنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیے جانے والے تمام خام مال کو چیک کرنے کے لیے بہترین آلات سے مزین جدید ترین لیبارٹری موجود ہے-
پیپر اور بورڈ کو اس کے وزن، رنگ ، چمک، جھلملاہٹ اورسطح کی مضبوطی (پک ریزسٹینس) کے اعتبار سے ٹیسٹ کیا جاتاہے۔ بے شمار دیگر تفصیلات کے ساتھ ساتھ اس کی موٹائی اور اس میں نمی کی مقدار کا بھی حساب رکھا جاتاہے-
اسی طرح مٹیریل کے استعمال کی اجازت دینے سے پہلے انکس اور کیمیکلز کو بھی طے شدہ پیمانوں کے مطابق ٹیسٹ کیا جاتاہے۔فلمز اور لیمینیٹس کو بھی اسی انداز میں چیک کیا جاتاہے اور صرف اطمینان بخش پایا جانے والا مٹیریل ہی پروڈکشن ڈپارٹمنٹ کو جاری کیا جاتاہے۔ مینوفیکچرنگ پروسیس کے دوران بھی کوالٹی کنٹرول بہت اہم ہوتاہے اور ہماری لیب پروڈکشن کے مختلف مراحل کے دوران جانچ پڑتال کے لیے آلات اور سازوسامان سے لیس ہے-